• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کا آج دورہِ پاکستان متوقع

شائع September 9, 2021
بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران قطری نائب وزیراعظم دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے—فائل فوٹو: رائٹرز
بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران قطری نائب وزیراعظم دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے—فائل فوٹو: رائٹرز

قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں کی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود سے متوقع ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں افغانستان سمیت باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا قطر سے 'سستی ترین' ایل این جی کا 10 سالہ معاہدہ ہوگیا

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی اور شیخ محمد بن عبدالرحمٰن، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران قطری نائب وزیراعظم دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعاون میں ’مزید بہتری‘ کا باعث بنے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے سفری و تجارتی تعلقات ایک ہفتے میں بحال ہو سکتے ہیں، یو اے ای

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی مسائل پر قریبی تعاون کرتے ہیں۔

ایف او کے مطابق ’قطر دو لاکھ سے زیادہ محنتی پاکستانی تارکین وطن کا گھر ہے جو دونوں ممالک کی قومی ترقی اور معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہا ہے‘۔

اس سے قبل اتوار کو قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا تھا کہ 40 سال سے جاری تنازعات اور عدم استحکام کے بعد افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے قطر کے ساتھ سیاسی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا اور کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران پاکستان کی مدد کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024