• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کا آغاز

شائع September 9, 2021
فورم کا مقصد یورپی یونین اور پاکستانی دونوں کاروباری اداروں کو ترقی اور شراکت کے مواقع فراہم کرنا ہے، رپورٹ - فائل فوٹو:وائٹ اسٹار
فورم کا مقصد یورپی یونین اور پاکستانی دونوں کاروباری اداروں کو ترقی اور شراکت کے مواقع فراہم کرنا ہے، رپورٹ - فائل فوٹو:وائٹ اسٹار

اسلام آباد: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے پہلا یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کا آغاز کردیا جس کا مقصد یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فورم کا مقصد یورپی یونین اور پاکستانی دونوں کاروباری اداروں کو ترقی اور شراکت کے مواقع فراہم کرنا اور باہمی تجارت کو بڑھانے میں کردار ادا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کاروباری فورم یورپی یونین اور پاکستان کے ایس ایم ایز کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تاکہ ان کے برآمدات کے رجحان کو بہتر بنایا جاسکے اور ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کاروبار کو فروغ دینے میں تعاون کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

افتتاحی تقریب میں چار شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقامی ایس ایم ایز کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں جواہرات، زیورات اور کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دستکاری اور فیشن کے ساتھ ساتھ سفر اور سیاحت شامل ہیں۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندروولا کمینارا نے پاکستانی ایس ایم ایز کو جی ایس پی پلس کے ترجیحی تجارتی انتظامات کے تحت پیش کردہ وسیع رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کے لیے اپنا وژن شیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن نے ایس ایم ایز کے کاروبار کرنے کے لیے ریگولیٹری اور عملی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں جس سے انہیں یورپی یونین میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے مواقع فراہم ہوئے۔

یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں اس کی نقل تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ حکومت اور پاکستان کے کاروباری شعبے کو مل کر اس کے حصول میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے کاروبار کیلئے 60 ارب روپے کے ضمانت سے پاک قرضوں کا منصوبہ

پہلے اسلام آباد سیشن کے دوران ایس ایم ای کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ کس طرح جی ایس پی پلس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو یورپی یونین کی مارکیٹ میں دو تہائی ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی معیشت تقریباً 33 لاکھ ایس ایم ایز پر مشتمل ہے جو سروس فراہم کرنے والے، مینوفیکچرنگ یونٹس اور اسٹارٹ اپس پر مشتمل ہے۔

ایس ایم ایز پاکستان کی جی ڈی پی کا 30 فیصد بنتے ہیں اور تقریباً 25 فیصد برآمدی پیداوار اور 70 فیصد صنعتی روزگار فراہم کرتے ہیں۔

یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے اس کے بعد کے اجلاس رواں سال کے آخر میں لاہور اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024