• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈھولکی کے بعد منال خان کی مایوں کی تصاویر وائرل

شائع September 9, 2021
ڈھولکی کی طرح گزشتہ روز ہونے والی مایوں کی تقریب میں بھی بہت ہلا گلا دیکھنے میں آیا—فوٹو: انسٹاگرام
ڈھولکی کی طرح گزشتہ روز ہونے والی مایوں کی تقریب میں بھی بہت ہلا گلا دیکھنے میں آیا—فوٹو: انسٹاگرام

ڈھولکی سے شادی کی تقریبات کے آغاز کے بعد گزشتہ روز اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ڈھولکی کی طرح گزشتہ شب منعقد ہونے والی مایوں کی تقریب میں بھی بہت ہلا گلا دیکھنے میں آیا۔

مایوں میں ایمن اور منال کی دوستوں اور اداکاراؤں صبور علی، کنزیٰ ہاشمی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں منال خان روایتی زرد غرارہ سوٹ، سبز رنگ کی چوڑیاں اور پھولوں کے گجرے پہنے دکھائی دیں جبکہ احسن محسن اکرام سیاہ شلوار قمیض کے ساتھ زرد پرنٹڈ ویسٹ کوٹ میں ملبوس تھے۔

اس موقع پر احسن محسن اکرام نے ہمایوں عالمگیر جبکہ منال خان نے ماہا وجاہت کے تیار کردہ لباس زیب تن کیے تھے۔

منال خان اپنی مایوں کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئیں اور انہوں نے مختلف گانوں پر ڈانس بھی کیا۔

تقریب میں اداکار علی انصاری اپنی منگیتر اور اداکارہ صبورعلی کو گول گپے کھلاتے دکھائی دیے اور اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب تقریب میں آمنہ الیاس اور کنزا ہاشمی بھی گول گپے کھاتی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں ڈراما جلن میں منال خان کے ساتھ اداکاری کرنے والی اریبہ حبیب بھی تقریب میں شریک تھی اور انہوں نے بھی تصاویر شیئر کیں۔

منال خان کی مایوں کی تقریب میں میوزک بینڈ خود غرض نے اپنی پرفارمنس سے محفل کا مزا دوبالا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ڈھولکی کی طرح اداکارہ کی مایوں بھی رات گئے جاری رہی جس میں بعدازاں وہ عروسی لباس تبدیل کرکے سادہ جوڑے میں بھی ملبوس نظر آئیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل ڈھولکی کی طرح مایوں کی تقریب میں بھی اپنے معصومانہ انداز سے مرکز نگاہ بنیں۔

شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے چند روز قبل منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منال خان نے بتایا تھا کہ وہ 10 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بعدازاں منال خان اور احسن محسن نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے مطابق ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024