• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اشنا شاہ کے آنے والے گانے کی تصاویر پر مداح برہم

شائع September 8, 2021
بعض تصاویر میں اداکارہ کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
بعض تصاویر میں اداکارہ کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ کو جلد ریلیز ہونے والے گانے کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ماضی میں بھی اشنا شاہ کے انداز، بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن حال ہی میں لوگوں نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس بھی کیے۔

اشنا شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے آنے والے ایک گانے ’کنگنا‘ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں تو لوگ پر ان کے انداز پر برہم دکھائی دیے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بولڈ عروسی لباس کی طرز کے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں گلوکار مناج مسک کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اشنا شاہ نے واضح کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کو ڈیلیوری بوائے کے ساتھ نامناسب رویے پر تنقید کا سامنا

تاہم اداکارہ کی تصاویر پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اشنا شاہ پر فحاشی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا جب کہ انہیں مسلمان ملک کی خاتون ہونے کے باوجود بولڈ لباس پہننے کے طعنے بھی دیے۔

کئی افراد نے گلوکار مناج مسک کے بجائے اشنا شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لباس کو بھارتی و مغربی ثقافت کا عکس قرار دیا۔

بعض صارفین نے اشنا شاہ کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے ان کے خلاف قدرے سخت زبان بھی استعمال کی جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ شوبز سے وابستہ خواتین ایسا ہی مغربی طرز کا لباس پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔

بعض افراد کے مطابق بولڈ لباس پہننا اداکاروں کی عادت ہے—اسکرین شاٹ
بعض افراد کے مطابق بولڈ لباس پہننا اداکاروں کی عادت ہے—اسکرین شاٹ

کچھ لوگوں نے یہ تک کہا کہ اب ایسی خواتین کو ہدایت کرنا فضول ہے، کیوں کہ شوبز میں کام کرتے کرتے بولڈ لباس پہننا اب ان کی عادت بن چکا ہے اور ایسے لوگوں کو وزیر اعظم کی بات سمجھ نہیں آئی تو عام لوگوں کی بات کیسے سمجھیں گے؟

بعض مداحوں نے اشنا شاہ کے انداز پر توبہ بھی کی—اسکرین شاٹ
بعض مداحوں نے اشنا شاہ کے انداز پر توبہ بھی کی—اسکرین شاٹ

کچھ مداحوں نے اشنا شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں احسن طریقے سے سمجھایا کہ انہیں اس طرح کا بولڈ لباس نہیں پہننا چاہیے۔

بعض مداحوں نے ان سے اچھےطریقے سے بولڈ لباس نہ پہننے کی التجا بھی کی—اسکرین شاٹ
بعض مداحوں نے ان سے اچھےطریقے سے بولڈ لباس نہ پہننے کی التجا بھی کی—اسکرین شاٹ

تبصرے (2) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Sep 08, 2021 10:48pm
پیسا سب کچھ کرواتا ہے
انجنیئر حا مد شفیق Sep 08, 2021 11:20pm
پیسا سب کچھ کرواتا ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024