• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، مریم نواز

شائع September 8, 2021
انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے—فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے—فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو افغان شہریوں کی مرضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنے چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: 'مریم نواز اور بلاول بھٹو دھاندلی سے وزیراعظم بن سکتے ہیں'

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔

علاوہ ازیں جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں ’ترقی‘ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے‘۔

’میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں‘

انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں اور آج بینچ کے سامنے واضح کیا کہ کیس کے میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پیش کی جانے والی درخواست میں تمام حقائق شامل ہوں گے کہ کیس کیوں بنایا گیا، اس کے محرکات کیا تھے، اس کے پیچھے کون تھا اور کیسے وہ کامیاب ہوئے۔

'اپیل محض انتقام پر مبنی چیز ہے'

انہوں نے کہا کہ اپیل محض انتقام پر مبنی چیزیں ہیں، مذکورہ درخواست میرے وکلا تیار کررہے ہیں اور اسی درخواست کو جمع کرانے کے لیے میں نے عدالت سے وقت مانگا ہے۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، اس لیے انہوں نے 2 روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں: سلیکٹرز آئندہ پاکستان کے ساتھ ایسا کام نہ کرو، مریم نواز

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے ہم سب ان کے ساتھ اتفاق کریں گے اور حکومت کب تک اپنے سیاسی مخالف کو نااہل کراتے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جیسے جیسے حکومت کے دن پورا ختم ہوتے جارہے ہیں، ان کی انتقام پر مبنی سیاست بھی بڑھتی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024