• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اکشے کمار کی والدہ انتقال کرگئیں

شائع September 8, 2021
اداکارنے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارنے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں، میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کو دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس مشکل وقت میں ہم آپ سب کی دعاؤں کا احترام کرتے ہیں'۔

دریں اثنا اداکار کے دوستوں، مداحوں اور بولی وڈ کے ساتھیوں کی جانب سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز انہوں نے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

اکشے کمار نے کہا تھا کہ یہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، آپ کی ہر دعا ہماری بہت مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کو ناسازی طبیعت کے باعث چند روز قبل ممبئی کے ہیرانندانی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کی ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024