• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

'سرپرستی' ختم کرنے کیلئے برٹنی اسپیئرز کے والد کی درخواست

شائع September 8, 2021
جیمز اسپیئرز نے سرپرستی خم کرنے کی درخواست لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں دائر کیفائل فوٹو: اے پی
جیمز اسپیئرز نے سرپرستی خم کرنے کی درخواست لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں دائر کیفائل فوٹو: اے پی

پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد جیمز اسپیئرز نے 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر حاصل 'سرپرستی' کو ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق جیمز اسپیئرز نے سرپرستی ختم کرنے کی درخواست لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں دائر کی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں کہا گیا کہ 'جیسا کہ جیمز اسپیئرز نے بار بار کہا ہے، وہ صرف وہی چاہتے ہیں جو ان کی بیٹی کے لیے بہتر ہو، اگر برٹنی اسپیئرز سرپرستی کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ وہ خود کو سنبھال سکتی ہیں تو جیمز اسپیئرز کا خیال ہے کہ انہیں یہ موقع ملنا چاہیے'۔

مزید پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کے وکیل کا والد کی 'سرپرستی' فوری ختم کرنے کا مطالبہ

جج برینڈا پینی، جو اس کیس کی سماعت کررہے ہیں، ان کی جانب سے اس درخواست کی منظوری دی جائے گی۔

جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی ’سرپرست‘ ہیں —فائل فوٹو: انسٹاگرام
جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی ’سرپرست‘ ہیں —فائل فوٹو: انسٹاگرام

برٹنی سپیئرز کے اٹارنی میتھیو روزنگارٹ نے ایک ای میل میں کہا کہ یہ گلوکارہ کے لیے ایک اور قانونی جیت ہے۔

خیال رہے کہ جیمز اسپیئرز، سرپرستی کی وجہ سے اپنی بیٹی اور عوام دونوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں جیمز اسپیئرز نے لاس اینجلس کی کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن دستاویزات میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ وہ کب تک ذمہ داریوں سے ہٹنے کو تیار ہیں۔

برٹنی اسپیئرز نے 27 جولائی کو لاس اینجلس کی عدالت میں چوتھی مرتبہ والد کو ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سرپرستی ختم کرکے مجھے اپنی زندگی پر اختیار دیا جائے، برٹنی اسپیئرز

جیمز اسپیئرز کے مذکورہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد گلوکارہ کے معاملات دیکھنے کے لیے کسی دوسرے فرد یا ادارے کو ’سرپرستی‘ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز 2008 سے اداکارہ کے ’سرپرست‘ ہیں اور اداکارہ گزشتہ دو سال سے والد کی مذکورہ حیثیت ختم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

والد 2008 سے گلوکارہ کے سرپرست ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
والد 2008 سے گلوکارہ کے سرپرست ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

برٹنی اسپیئرز کے والد کو امریکی عدالت نے 2008 میں اس وقت گلوکارہ کا ’سرپرست‘ مقرر کیا تھا جب کہ اداکارہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ اپنے فیصلے بھی کرنے کی اہل نہیں تھیں۔

گزشتہ 13 سال سے والد ہی اداکارہ کے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں اور برٹنی اسپیئرز والد کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتیں، یہاں تک کہ وہ کسی شو میں پرفارمنس یا کسی مرد سے تعلقات بھی اپنے والد کی مرضی کے بغیر استوار نہیں کرسکتیں۔

برٹنی اسپیئرز کچھ عرصے سے سرپرستی ختم کروانے کے لیے کوشاں ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
برٹنی اسپیئرز کچھ عرصے سے سرپرستی ختم کروانے کے لیے کوشاں ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024