• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

شائع September 7, 2021
دھماکے کے بعد آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
دھماکے کے بعد آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی آیس پی آر کے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ضلع دوسالی میں کلیئرنگ آپریشن کررہی تھیں کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی ضیا اکرام اور 20 سالہ سپاہی مصور خان شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق ضیا اکرام کا تعلق مظفر آباد جبکہ مصور خان کا تعلق باجوڑ سے تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش کا کام شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا، جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ-مستونگ شاہراہ: ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید

پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گرد عناصر کی تلاش اور انہیں ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ ماہ میں ملک میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

31 اگست کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں پیر کے روز دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک فوجی شہید ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 3 جوان شہید

اس سے قبل 13 جولائی کو خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک کیپٹن اور جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024