• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میشا شفیع کا مختلف آرٹسٹوں کے ہمراہ ’ہاٹ مینگو چٹنی ساس‘ ریلیز کرنے کا اعلان

شائع September 7, 2021
گلوکارہ کے مطابق گانا 10 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ کے مطابق گانا 10 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

’سکل بن، دشت تنہائی اور عشق آپ بھی اولا‘ جیسے گانوں سے شائقین کے دل میں گھر کر جانے والی میشا شفیع نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ’ہاٹ مینگو چٹنی ساس‘ کے عنوان سے گانا جاری کریں گی۔

میشا شفیع نے انسٹاگرام پوسٹ میں ’چٹنی کی برنی‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سولو گانا ستمبر کے پہلے عشرے میں ریلیز کردیا جائے گا۔

گلوکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ کوئی عام مینگو چٹنی نہیں ہے‘۔

ساتھ ہی میشا شفیع نے اپنی پوسٹ میں متعدد شخصیات کو مینشن کیا، جن میں گلوکار و موسیقار عبداللہ صدیقی، اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان، ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر رباب علی، آرٹسٹ بے مثال، اویس گوہرس، سونری اور دافت ڈرافٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی نے آئی فون پر شوٹ کیا گیا گانا ریلیز کردیا

گلوکارہ نے ’ہاٹ مینگو چٹنی ساس‘ کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی،تاہم تصدیق کی کہ 10 ستمبر کو گانے کو براہ راست بھی نشر کیا جائے گا۔

عبداللہ صدیقی بھی ہاٹ مینگو چلی ساس کا حصہ ہوں گے—اسکرین شاٹ
عبداللہ صدیقی بھی ہاٹ مینگو چلی ساس کا حصہ ہوں گے—اسکرین شاٹ

میشا شفیع کی طرح ایمان سلیمان نے بھی مذکورہ گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ٹیبل پر بیٹھ کر مائیک کے سامنے ہری مرچی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'بوم بوم' اور 'نہ ٹُٹیا وے' کے بعد میشا شفیع کا 'سکل بن' بھی مقبول

اداکارہ ایمان سلیمان کی طرح ڈیجیٹل آرٹسٹ رباب علی نے بھی گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ٹیبل پر ہی مائیک کے سامنے آم کو کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’ہاٹ مینگو چلی ساس‘ کے حوالے سے موسیقار عبداللہ صدیقی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور میشا شفیع کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عبداللہ صدیقی اور میشا شفیع ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، دونوں نے ستمبر 2020 میں بھی ایک ساتھ گانا شیئر کیا تھا، جس کی تمام شوٹنگ آئی فون پر کی گئی تھی۔

البتہ میشا شفیع پہلی مرتبہ اپنے گانے میں ایمان سلیمان اور رباب علی سمیت دیگر ڈیجیٹل کانٹنیٹ کریئٹرز اور وژوئل آرٹسٹس کے ہمراہ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024