• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ڈیموں سے پانی کے اخراج اور بہاؤ میں کمی، زراعت کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

شائع September 7, 2021
منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح پر پورا نہیں ہوسکا—فائل فوٹو: محمد عاصم
منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح پر پورا نہیں ہوسکا—فائل فوٹو: محمد عاصم

لاہور: پاکستان ’انتہائی خشک موسم‘ کی وجہ سے متاثر ہورہا ہے جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پانی کے بہاؤ میں غیرمعمولی کمی ہوئی ہے جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خشک موسم کا دورانیہ جاری رہے گا اور ربیع کی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دوسری جانب انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے ملنے والے پانی سے یکم ستمبر کو تربیلا میں پانی بھر سکتا تھا لیکن پانی محض 24 گھنٹے میں ہی پانی کی بلند ترین سطح بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی۔

مزیدپڑھیں: ارسا نے ملک میں پانی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا انتباہ دے دیا

منگلا ڈیم میں پانی کی طلب ایک ہزار 244 کیوسک فٹ تھی جو محض ایک ہزار 204 فٹ پر قائم رہی۔

ارسا کے ترجمان خالد ادریس رانا نے ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا شاید سب سے خشک موسم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 500 کیوسک تھا جبکہ 2 لاکھ 62 ہزار 100 کیوسک کی مانگ ہے، ایک لاکھ 14 ہزار 600 کیوسک کا خسارہ ڈیموں سے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی تربیلا ڈیم کو بھرنے میں کامیاب رہی لیکن بہاؤ میں کمی آئی اور اب اتھارٹی کے لیے مشکلات پیدا ہوگئیں کہ خریف کی فصل پر 6 ماہ کی محنت سرمایہ کاری کو بچائیں یا ربیع فضل کے بارے میں سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ نے ارسا کے بیراجوں پر نگرانی کے منصوبے کو مسترد کردیا

اس وقت ملک میں 91 لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے اور خریف سیزن میں ابھی 15 دن باقی ہیں۔

ارسا کے ترجمان خالد ادریس رانا نے بتایا کہ 9 ستمبر سے ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس سے طلب کو کم کرنے اور کچھ پانی بچانے میں مدد مل سکتی ہے لیکن یقینی طور پر پہلے سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صورتحال بہتر نہیں ہے، نظام میں 20 فیصد کم پانی شامل ہوا لیکن ارسا نے اپنے غلط پالیسی اقدامات سے صوبائی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

مزید پڑھیں: ارسا نے سندھ، پنجاب کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کردیا

انہوں نے کہا کہ ارسا نے پنجاب کے اعتراض کے باوجود ابتدائی مرحلے میں پانی کی قلت کا بوجھ صوبوں میں تقسیم نہیں کیا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو احتجاج سے روکتے ہوئے خاموش رہنے کی تلقین کی گئی کہ ارسا بہتر دنوں میں منگلا ڈیم بھرنے میں مدد کرے گی، بدقسمتی سے وہ دن کبھی نہیں آئے۔

پیر کے روز بھی پنجاب نے ارسا کو مراسلہ لکھا کہ جب بھی ملک کو بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پانی سندھ کو جاری کردیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024