• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

مرسڈیز بینز کی ایک چارج پر 410 میل سفر کرنے والی الیکٹرک گاڑی پیش

شائع September 6, 2021
ای کیو ای — فوٹو بشکریہ مرسڈیز
ای کیو ای — فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مرسڈیز بینز نے اپنی سستی الیکٹرک گاڑی ای کیو ای کو اگلے سال متعارف کرا دیا ہے۔

یہ مرسڈیز بینز کی ای کیو ایس فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے کچھ چھوٹی ہے اورر یقیناً سستی بھی ہوگی مگر کمپنی نے فی الحال قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور یہ اگلے سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔

ای کیو ای کو 2021 آئی اے اے موبیلٹی کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا جس کے ساتھ چند اور الیکٹرک گاڑیوں اسٹیوٹگرٹ، ای کیو بی کامپیکٹ ایس یو وی، ای کیو ایس کے اے ایم جی پرفارمنس اور مے بیچ ورژنز اور جی ویگن کانسیپٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

ای کیو ای کا سائز ای کیو ایس 3.5 انچ چھوٹا ہے مگر اس کے بیشتر فیچرز مرسڈیز کی فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے ملتے جلتے ہیں۔

کمپنی نے خود بتایا کہ ای کیو ای کے جینز ای کیو ایس سے ملتے جلتے ہیں۔

ای کیو ای میں ای کیو ایس کی طرح بہت بڑا ہائپر اسکرین ڈسپلے بھی موجود تھا جو ڈیش بورڈ پر نصب ہے مگر یہ آپشنل ہوگا۔

اسی طرح ریئر ایکسلی اسٹیئرنگ بھی آپشن کے طور پر دستیاب ہوگا جبکہ ای کیو ای میں مختلف اپ ڈیٹس اور اپ گریڈز بھی کی جائیں گی۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

اس گاڑی میں 90 کلو واٹ بیٹری بیک ہوگا اور کمپنی کے مطابق فل چارج پر یہ گاڑی 410 میل تک سفر کرسکے گی۔

ای کیو ای میں 288 ہارس پاور طاقت ہوگی جبکہ ای کیو ایس میں 516 ہارس پاور ہے۔

مرسڈیز بینز نے بتایا کہ ای کیو ای کا سیکنڈ ورژن بھی لانچ کے وقت دستیاب ہوگا، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ اس میں کیا فرق ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024