• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہواوے کا نووا 9 سیریز 23 ستمبر کو پیش کرنے کا اعلان

شائع September 6, 2021
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے نووا سیریز کے نئے فون کو 2 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو میں بتایا گیا کہ نووا 9 سیریز کو 23 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔

ہواوے کے ٹرمینل موبائل فون پراڈکٹ لائن کے صدر ہی گانگ نے سوشل میڈیا سائٹ میں بتایا کہ نووا 9 سیریز کے فونز میں نئے اور پرکشش رنگ ہوں گے۔

اس سیریز کے فونز میں ہواوے کا اپنا تیار کردہ ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔

چینی کمپنی نے نووا 8 سیریز کو 23 دسمبر 2020 میں پیش کیا گیا تھا مگر ہی گانگ نے بتایا کہ نووا 9 کی تیاری ایک سال سے جاری تھی۔

ہواوے کے مطابق اس ڈیوائس کو نوجوانوں کے ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

ہواوے نووا سیریز کے فونز منفرد ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں جیسے نووا 7 میں ایک منفرد کلر 7 ڈیزائن دیا گیا تھا جو روشنی میں رنگ بدلتا تھا۔

نووا 8 سیریز میں کلر 8 فیچر دیا گیا اور نووا سیریز بھی کلر 9 فیچر سے لیس ہوگی۔

ہی گانگ کا ماننا ہے کہ ہارمونی او ایس نووا 9 سیریز کے ساتھ لوگوں میں مقبول ہو جائے گا جبکہ انہوں نے کیمرا سیٹ اپ کو بھی پہلے سے بہتر بنانے کی یقین دہائی کرائی۔

فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں مگر اس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن پی 50 کے ڈوئل سرکل ڈیزائن سے ملتا جلتا ہے۔

امریکی پابندیوں کے باعث زیادہ امکان یہ ہے کہ نووا 9 سیریز کے فونز چین تک ہی محدود رہیں گے جبکہ 5 جی سپورٹ فراہم کرنے والا پراسیسر اس ڈیوائس کا حصہ ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024