• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

پشاور: اے این پی رہنما نجمہ حنیف فائرنگ سے ہلاک

شائع August 17, 2013

عوامی نیشنل پارٹی کی مقتول رہنما نجمہ حنیف جنہیں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ فوٹو ظاہر شاہ

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کی رہنما نجمہ حنیف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اے این پی کی رہنما نجمہ حنیف گھر کے اندر موجود تھیں کہ نامعلوم افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما نجمہ حنیف حیات آباد کے علاقے فیز ون میں رہائش پذیر تھیں، ان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے اور وہ خواتین کی مخصوص نشست کی امیدوار تھیں۔

واقعہ کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں، ان کی لاش کو آبائی علاقے صوابی روانہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 2011 میں ایک خود کش حملے کے دوران نجمہ حنیف کے شوہر اور اے این پی کے رہنما حنیف جدون اور ان کے بیٹے بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے نجمہ حنیف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجمہ حنیف اور حنیف جدون کی پارٹی کیلیے لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025