• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مصباح الحق اور وقار یونس نے قومی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا

شائع September 6, 2021
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا: فوٹو: پی سی بی
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا: فوٹو: پی سی بی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے آج صبح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے جس کے لیے پاکستانی ٹیم 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

مصباح اور وقار یونس کے بعد اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد، شعیب ملک، شرجیل خان ڈراپ

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مصباح الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جانتا ہوں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال میں ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں'۔

مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں۔

خیال رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی ٹیم کے کوچز کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور ان کے کنٹریکٹ میں اب بھی ایک سال باقی تھا۔

مصباح، یونس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وسیم خان

بعد ازاں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتی ہے، گزشتہ 24 ماہ میں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے صرف کیں۔

انہوں نے کہا کہ 'وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مقرر کردیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں، فواد عالم

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جبکہ کچھ دیر قبل ہی چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمیز راجا کو کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں

Hasan Sep 06, 2021 02:18pm
Best news of the day!

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024