• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سام سنگ کی دنگ کردینے والی منفرد ڈیوائس

شائع September 5, 2021
— فوٹو بشکریہ سام موبائل
— فوٹو بشکریہ سام موبائل

سام سنگ کی جانب سے حالیہ برسوں میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر کافی کام کیا گیا ہے، مگر اب تک کاغذ کی طرح لچکدار کسی ڈیوائس کو تیار نہیں کیا جاسکا۔

مگر جنوبی کورین کمپنی بہت جلد حقیقی فولڈ ایبل ڈیوائس ایک لیپ ٹاپ کی شکل میں متعارف کرا سکتی ہے جس کے کانسیپٹ ماڈل کی جھلک اس نے مئی 2021 میں ایک ویڈیو میں بھی دکھائی تھی۔

فوٹو بشکریہ سام موبائل
فوٹو بشکریہ سام موبائل

سام موبائل کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے 17 انچ کے فولڈ ایبل لیپ ٹاپ ۔ ٹیبلیٹ ہائبرڈ ڈیوائس کو تیار کیا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس کو گیکسی بک فولڈ 17 کا نام دیا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ڈیوائس کے حوالے سے کچھ تفصیلات بتائی تھیں مگر اب تک زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام موبائل
فوٹو بشکریہ سام موبائل

بس یہ معلوم ہوا ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں لچکدار 17 انچ کا ڈسپلے ہوگا اور سام سنگ کی جانب سے اس میں ایک ٹچ اسکرین کی بورڈ دیا جائے گا۔

مگر سام سنگ کی کانسیپٹ ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ اس ڈیوائس کو لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ فولڈ ایبل ٹیبلیٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

اس لیپ ٹاپ کے دیگر فیچرز کے بارے میں تو کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا مگر ویڈیو میں جو فیچرز دکھائے گئے تھے وہ دنگ کر دینے والے تھے۔

فوٹو بشکریہ سام موبائل
فوٹو بشکریہ سام موبائل

اس ویڈیو میں ڈیوائس میں بیزل نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ انڈر ڈسپلے کیمرا دیا گیا تھا مگر کمرشل پروڈکٹ کی شکل میں ہوسکتا ہے کہ اس میں کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب نہ ہو۔

خیال رہے کہ سام سنگ نے اپنا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی شکل میں متعارف کرایا تھا تو 17 انچ کے لیپ ٹاپ/ٹیبلیٹ میں بھی اس تیکنالوجی کی موجودگی حیران کن نہیں ہوگی۔

اس لیپ ٹاپ کو کب تک پیش کیا جاسکتا ہے یہ بھی معلوم نہیں، مگر کمپنی کی جانب سے اس پر کام کیا جارہا ہے تو آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024