• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عراق میں 'داعش کے حملے' میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

شائع September 5, 2021
انہوں نے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کو ٹھہرایا ہے----فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کو ٹھہرایا ہے----فائل فوٹو: اے ایف پی

عراق کے شمالی حصے میں وفاقی پولیس چوکی پر داعش کے مشتبہ حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ عراق کے شمال میں ایک دیہی علاقے میں واقع ایک پولیس چوکی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: بغداد کو 'امریکی جنگی فوجیوں' کی ضرورت نہیں رہی، عراق وزیراعظم

انہوں نے حملے کا ذمہ دار دہشت گرد تنظیم داعش کو ٹھہرایا اور بتایا کہ صوبہ کرکوک کے ستیہ گاؤں میں چیک پوسٹ پر ہفتے کی رات ہونے والے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور دہشت گردوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شمالی شہر کرکوک سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں قصبہ رشاد کے گاؤں میں تعینات پولیس کے ساتھ 2 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

مزیدپڑھیں: عراق: امریکا اور اتحادی فوجیوں کے بیس پر راکٹ حملے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی کمک کو چوکی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے سڑک کے کنارے نصب بم استعمال کیے جس سے پولیس کی 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب داعش نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، عراق کا شمالی علاقہ داعش کی سرگرمیوں کے لیے ہاٹ سپاٹ سمجھا جاتا ہے کیونکہ 2017 میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے امریکی زیر قیادت اتحاد کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دی تھی۔

حالیہ برسوں میں داعش کے حملوں میں کمی آئی ہے لیکن ان علاقوں میں تاحال ان کے حملے جاری ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو دہشت گرد تنظیم داعش سے مقابلہ کرنے کے لیے جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شام، عراق میں امریکی افواج پر راکٹ اور ڈرون حملے

اس وقت عراق میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں گزشتہ برس کے اواخر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ہزار فوجیوں کی کمی کا حکم دیا تھا۔

2014 میں داعش کی جانب سے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد امریکا کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے اتحاد نے عراقی فورسز کو تربیت اور فضائی تعاون فراہم کیا۔

اس سے قبل داعش نے عراق کے متعدد علاقوں میں اپنا کنٹرول ظاہر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024