• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے، شہروز سبزواری

شائع September 5, 2021
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بیٹی نورے سے متعلق سابق اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

شہروز سبزواری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' میں اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔

پروگرام کے دوران میزبان احسن خان کے سوال پر بیٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 'نورے اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اس کی بہت اچھی تربیت کررہی ہیں'۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 'میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں، انجوائے کرتا ہوں لیکن نورے کی جو اصل تربیت ہورہی ہے وہ سائرہ کررہی ہے'۔

مزید پڑھیں: بطور والدہ بیٹی کی بہتر پرورش کی ذمہ دار ہوں، سائرہ یوسف

اداکار نے مزید کہا کہ 'نورے کو ابھی میری باتیں ٹھیک سے سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے'۔

اداکار شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ نورے زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ ہی گزارتی ہے۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ماں، ماں ہوتی ہے اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے کہا تھا کہ بطور والدہ بیٹی کی بہتر پرورش کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ نورے کو زندگی کے تلخ حقائق سے باخبر رکھنے کے لیے درست سمت سفر کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق ہوگئی

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔

دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی اور سائرہ یوسف نے تاحال شادی نہیں کی۔

مارچ 2020 میں دونوں کی طلاق ہوئی—فوٹو: فیس بک
مارچ 2020 میں دونوں کی طلاق ہوئی—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024