• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

15 سالہ لڑکی نے بھائی، والد کے ہمراہ خسر گنگ چوٹی سر کرلی

شائع September 5, 2021
آمنہ شگری نے چوٹی سر کرنے کی تربیت اپنے والد سے حاصل کی— فوٹو: بلوچستان ٹور آپریٹر
آمنہ شگری نے چوٹی سر کرنے کی تربیت اپنے والد سے حاصل کی— فوٹو: بلوچستان ٹور آپریٹر

ایک 15 سالہ لڑکی نے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں 6 ہزار 400 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر لی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ کوہ پیما آمنہ شگری نے اپنے والد شرافت علی خواجہ اور بھائی احمد علی کے ہمراہ 27 اگست کو بغیر کسی اسپانسر (مالی اعانت) کے مہم کا آغاز کیا تھا۔

بلتستان ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ اہل خانہ نے چوٹی کی بلند ترین سطح پر پاکستانی پرچم لہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما کے-ٹو کی مہم پر روانہ

جس کے بعد آمنہ شگر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں جنہوں نے یہ چوٹی سر کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آمنہ اور ان کے بھائی نے زندگی میں پہلی مرتبہ چوٹی سر کی ہے لیکن ان کے والد ایک تجربہ کار کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماضی میں بہت سی چوٹیاں سر کی تھیں۔

آمنہ اور ان کے بھائی نے چوٹی سر کرنے کی تربیت اپنے والد سے حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:شہروز کاشف کے۔ٹو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے

کامیابی سے چوٹی سر کرنے کے بعد ہفتے کو کوہ پیما خاندان واپس شگر پہنچا جہاں مقامی افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا بعد ازاں انہیں ریلی کی صورت میں ان کے آبائی گاؤں حیدرآباد لے جایا گیا۔

آمنہ شگری نے کہا کہ انہوں نے اس کامیابی کو قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے نام کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو پر قومی پرچم لہرانے کا ارادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024