• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انعام بٹ کا پاکستان کیلئے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈل

شائع September 4, 2021
-فوٹو: انعام بٹ ٹوئٹر
-فوٹو: انعام بٹ ٹوئٹر

پاکستان کے مشہور پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان کو باآسانی شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انعام بٹ نے پیغام میں کہا کہ ‘الحمداللہ، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل’۔

انعام بٹ نے اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کویک طرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے دی۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں پاکستانی پہلوان نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی باآسانی شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے پہلوان کو ہرایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد کہا تھا کہ ‘اللہ کے فضل کوارٹرفائنل جیت گیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں رومانیہ کے ریسلر میہائی نیکول پیلاگیا سے مقابلہ ہوگا’۔

خیال رہے کہ انعام بٹ نے 2018 میں دولت مشترکہ گیمز میں 86 کلوگرام کیٹگری میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

انہوں نے نائییجیریا کے میلون بیبو کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل اکتوبر 2017 میں ترکی میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپیئن شپ میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

انعام بٹ نے 2018 میں ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں جارجیا کے پہلوان کو 1-3 سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024