• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیاؤمی کا ایک اور قیمت اسمارٹ فون ریڈمی 10 پرائم

شائع September 4, 2021
ریڈمی 10 پرائم — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی 10 پرائم — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا نیا کم قیمت اسمارٹ فون ریڈمی 10 پرائم متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو بنیادی طور پر عالمی سطح پر ریڈمی 10 کے نام سے پیش کیا گیا۔

مگر ریڈمی 10 پرائم اور ریڈمی 10 میں ایک فرق موجود ہے اور وہ بیٹری کا ہے۔

اس نئے فون میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ ریڈمی 10 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی۔

ریڈمی 10 پرائم میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فون میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس ک ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ریڈمی 10 پرائم کو پاور بینک اور دیگر ڈیوائسز کو کیبل کی مدد سے ریورس چارج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ریڈمی 10 پرائم میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔

آئی آر بلاسٹر، ہیڈفون جیک، وائی فائی 802.11a اور بلیوٹوتھ 5.1 دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو 50 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 170 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 198 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024