• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیرالمپکس میں گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں، حیدر علی

شائع September 3, 2021
حیدرعلی پیرالمپکس میں گول میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں-فوٹو: پیرالمپکس گیمز ٹوئٹر
حیدرعلی پیرالمپکس میں گول میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں-فوٹو: پیرالمپکس گیمز ٹوئٹر

جاپان میں منعقدہ پیرالمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی نے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ‘ری پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہے، میرا خواب تھا کہ میں پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ اپنے نام کروں۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

ان کا کہنا تھا کہ آج پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا ہوگیا، اس گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔

حیدر علی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی وجہ سے ہی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا اور امید ہے پاکستانی قوم مجھے اسی طرح سپورٹ کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی کھیلوں کا بہت شوق تھا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت سی مشکلات پیش آئیں۔

وزیر کھیل پنجاب کا 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور نے حیدر علی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

رائے تیمور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدر علی کی وطن واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب انعام سے نوازیں گے۔

خیال رہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس میں کووڈ-19 کے 28 نیو گیمز کیسز رپورٹ

حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اور یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں جبکہ انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024