• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

شائع September 3, 2021
حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں — فوٹو: پیرالمپک گیمز ٹوئٹر
حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں — فوٹو: پیرالمپک گیمز ٹوئٹر

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس میں کووڈ-19 کے 28 نیو گیمز کیسز رپورٹ

مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان، 2021 میں انعقاد ہوگا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں آپ پر فخر ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024