• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ نے 200 میگا پکسل فون کیمرا سنسر متعارف کرا دیا

شائع September 2, 2021
سام  سنگ کے متعارف کرائے گئے دونوں سنسر — فوٹو بشکریہ سام سنگ
سام سنگ کے متعارف کرائے گئے دونوں سنسر — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اسمارٹ فونز کے لیے 200 میگا پکسل امیج سنسر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اب تک کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا کیمرا سنسر ہے۔

آئی ایس او سیل ایچ پی 1 میں 0.64μm پکسلز ہیں اور یہ سنسر بہت بڑی تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حقیقی زندگی میں فون کیمرے سنسر کی پکسل بننگ صلاحیت پر انحصار کرتے ہیں جو 4 پکسلز کو ایک بڑے پکسل میں اکٹھا کردیتے ہیں۔

یہ نیا سنسر کم روشنی میں بہت زیادہ کارکردگی دکھا سکتا ہے اور 16 پکسلز کو بڑے 2.56μm پکسلز میں مدغم کرکے 12.5 میگا پکسلز کا مؤثر ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔

سام سنگ نے اس سنسر کی بننگ ٹیکنالوجی کو گرگٹ سیل قرار دیا ہے جو کم روشنی کے لیے 12.5 میگا پکسل کے ساتھ ساتھ فل 200 میگا پکسل ریزولوشن تصاویر بھی کھینچ سکتا ہے یا 50 میگا پکسل تصاویر کی 2 بائی 2 بننگ تیکنیک بھی استعمال کرسکتا ہے۔

ٹو بائی ٹو بننگ موڈ سے یہ کیمرا 8K ویڈیو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ 8K ویڈیو بغیر کروپنگ کے شوٹ کرسکتا ہے۔

سام سنگ نے ایک اور آئی ایس او سیل جی این 5 سنسر بھی پیش کیا ہے۔

یہ 50 میگا پکسل سنسر ہے جس میں 1.0μm پکسلز موجود ہیں۔

سام سنگ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا 1.0μm پکسل سنسر ہے جو ڈوئل پکسل پرو ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے۔

سام سنگ نے یہ نہیں بتایا کہ نئے سنسر کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کب شروع ہوگی مگر اس کے نمونے فون تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے ضرور دستیاب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024