• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی اجازت مل گئی

شائع September 2, 2021
یہ افغانستان کا آسٹریلیا میں پہلا میچ ہوگا—فوٹو: اے پی
یہ افغانستان کا آسٹریلیا میں پہلا میچ ہوگا—فوٹو: اے پی

طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کی منظوری دے دی، جس کے بعد نئی حکومت میں بین الاقوامی میچز معمول کے مطابق جاری رہنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے بتایا کہ 'ہمیں ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل چکی ہے'۔

طالبان نے 2001 میں حکومت سے بے دخلی سے قبل اپنے پہلے دور اقتدار میں تفریح کے اکثر فارمز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس میں متعدد کھیل بھی شامل تھے اور اسٹیڈیمز کو عوامی پھانسی کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان افغان کرکٹ کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کرکٹ بورڈ

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ طالبان کرکٹ کو غلط نہیں سمجھتے جبکہ کئی جنگجووں میں یہ کھیل مقبول ہے۔

ہوبارٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک مذکورہ ٹیسٹ میچ گزشتہ سال شیڈول کیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کووڈ-19اور بین الاقوامی سفری پابندیوں کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ افغانستان کا آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغانستان کی ٹیم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:افغان کرکٹ ٹیم کا گمنامی سے شہرت کی بلندیوں تک کا سفر

حامد شنواری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ افغانستان کی انڈر-19 ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دو طرفہ دورہ کرے گی۔

گزشتہ ماہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار پر قبضے سے کرکٹ و دیگر کھیل متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔

لیکن اے سی بی کے عہدیداروں نے واضح کردیا کہ طالبان کرکٹ کی حمایت کررہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے ساتھ افغانستان کی ہوم سیریز سری لنکا منتقل کردی گئی تھی تاہم کووڈ-19 اور تیاری میں مسائل کے باعث ایک سال کے لیے مؤخر کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024