• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وبا کے باوجود وینس فلم فیسٹیول کا انعقاد

شائع September 2, 2021
وبا کے باوجود روایتی ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا—فوٹو: رائٹرز
وبا کے باوجود روایتی ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا—فوٹو: رائٹرز

کورونا کی وبا کے باوجود یورپی ملک فرانس میں دنیا کے قدیم اور مقبول ترین فلم فیسٹیولز میں سے ایک ’وینس‘ فلم فیسٹیول کا 12 روزہ میلہ جاری ہے، جس میں پاکستانی و بھارتی فلم سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی موویز بھی پیش کی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ ’وینس فلم فیسٹیول‘ کا آغاز ہوگیا اور روایتی انداز میں ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا۔

دنیا کے قدیم و مقبول ترین میلے میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے فلم ساز، اداکار، موسیقی، آرٹ اور آرکیٹک سے وابستہ شخصیات وینس پہنچیں اور انہوں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شارٹ فلم 'ملاقات' وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

اس سال وینس کا 78 واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس کے پہلے دن یعنی 31 اگست کو صرف دو فلموں کی نمائش کی گئی۔

شوبز شخصیات فیس ماسک کے بغیر دکھائی دیں—فوٹو: رائٹرز
شوبز شخصیات فیس ماسک کے بغیر دکھائی دیں—فوٹو: رائٹرز

11 ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں میگا بجٹ ہولی وڈ فلم سمیت کم بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، امریکا اور کینیڈا و لاطینی امریکی ممالک کی فلمیں پیش کی جائیں گی لیکن میلے کے دوران کم از کم ایک پاکستانی اور ایک بھارتی فلم بھی پیش کی جائے گی۔

پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کو 10 ستمبر کو دکھایا جائے گا، مذکورہ فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل نے دی ہیں اور اس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

یکم ستمبر کو ریڈ کارپٹ سجایا گیا—فوٹو: رائٹرز
یکم ستمبر کو ریڈ کارپٹ سجایا گیا—فوٹو: رائٹرز

اسی طرح بھارتی فلم ساز ادیتیہ اکرم سنگوپتا کی فلم ’ونس اپن ٹائم ان کولکتا‘ کو بھی فیسٹیول میں 7 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔

فلم فیسٹیول میں لیڈی ڈیانا پر بنی فلم ’اسپینسر‘ کو بھی دکھایا جائے گا جب کہ متعدد ڈانس، آرٹ و فیشن کے پروگرامات بھی فلمی میلے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم، وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے تیار

کورونا کے پیش نظر فیسٹیول کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وینس فیسٹیول کا آغاز 31 اگست کو ہوا اور یہ میلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا اور میلے کے دوران اچھی فلموں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

میلہ 12 ستمبر تک جاری رہے گا—فوٹو: رائٹرز
میلہ 12 ستمبر تک جاری رہے گا—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024