• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس کے باعث ٹام کروز کی فلمیں مزید تاخیر کا شکار

شائع September 2, 2021
فلم'ٹاپ گن:میورک' کی ریلیز مئی اور 'مشن: امپوسیبل 7' کی ریلیز ستمبر 2022 تک ملتوی کردی گئی—فائل فوٹو: رائٹرز
فلم'ٹاپ گن:میورک' کی ریلیز مئی اور 'مشن: امپوسیبل 7' کی ریلیز ستمبر 2022 تک ملتوی کردی گئی—فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی وڈ اداکار ٹام کروز کی فلمیں 'ٹاپ گن: میورک' اور 'مشن: امپوسیبل 7' کی ریلیز مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق ویاکوم سی بی ایس انکارپوریشن اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق پیراماؤنٹ پکچرز نے ٹام کروز کی فلم 'ٹاپ گن:میورک' کی ریلیز مئی 2022 اور 'مشن: امپوسیبل 7' کی ریلیز ستمبر 2022 تک ملتوی کردی۔

ٹاپ گن کا سیکوئل عالمی وبا کی وجہ سے متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے اور اسے رواں برس 19 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں: فلم 'مشن امپوسیبل' کا 7 کووڈ شٹ ڈاؤنز پر انشورنس کمپنی پر مقدمہ

تاہم اب ٹاپ گن 27 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس دن مشن امپوسیبل 7 کو ریلیز کیا جانا تھا جو اب 30 ستمبر 2022 تک مؤخر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیوز نے کورونا کی وجہ بار بار اپنے شیڈول میں ردوبدل کیا ہے اور اب ڈیلٹا ویرئنٹ نے سینما میں عوام کی واپسی کی امید میں خلل ڈال دیا ہے۔

تھیٹر چینز بشمول اے ایم سی انٹرٹینمنٹ، سائن ورلڈ اور سائن مارک ہولڈنگز سینما میں عوام کی واپسی کے لیے ٹاپ گن کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشن امپوسبل 7 کے لیے ٹام کروز ایک پل تباہ کرنے کے خواہشمند

تھیٹر آپریٹرز کو اُمید ہے کہ دیگر بڑے بجٹ کی فلمیں ان کے 2021 کے شیڈول کو برقرار رکھیں گی۔

جیمز بانڈ کی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' 8 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اور اسٹوڈیو ایم جی ایم نے اصرار کیا ہے کہ یہ تاریخ برقرار رکھی جائے۔

'سونیز وینوم: لیٹ دیئر بی کارنیج' رواں برس اکتوبر مارولز کی فلم ایٹرنلز، نومبر اور اسپائیڈر مین: نو وے ٹو ہوم دسمبر میں ریلیز ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024