• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بولی وڈ ہدایت کار فرح خان کورونا سے متاثر

شائع September 2, 2021
فرح خان نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
فرح خان نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔

انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں فرح خان نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ میں نے اپنا 'کالا ٹیکا' نہیں لگایا تھا۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار بھی کورونا کا شکار ہوگئے

فرح خان نے لکھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد اور ویکسن لگوانے والے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ اگر میں کسی کو بھول گئی ہوں (میری بڑھتی عمر اور کم ہوتی یادداشت کی وجہ سے) تو برائے مہربانی اپنا ٹیسٹ کروا لیں، اُمید کرتی ہوں کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

خیال رہے کہ 3 روز قبل فرح خان کو شلپا شیٹی کے ساتھ سپر ڈانسر 4 کی شوٹنگ کراتے دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کون بنے گا کروڑ پتی 13 کی خصوصی قسط کی شوٹنگ بھی کروائی تھی۔

فرح خان ان دنوں زی کامیڈی شو میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی تھی اور اب ان کی جگہ اگلی اقساط میں میکا سنگھ جج ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024