• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

'چڑیلز' کے بعد 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' بھی امریکا میں ریلیز

شائع September 2, 2021
ویب سیریز کو گزشتہ بس 30 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا—پرومو فوٹو
ویب سیریز کو گزشتہ بس 30 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا—پرومو فوٹو

بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو پر ریلیز ہونے والی پاکستانی ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' کو اب امریکا میں موجود شائقین کے لیے بھی ریلیز کردیا گیا۔

ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو زی فائیو ہی کی یو ایس اے سروس پر ریلیز کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے زندگی چینل پر گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سچا پیار تلاش کرنے پر مبنی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘

اب اس سیریز کی ڈائریکٹر مہرین جبار نے اعلان کیا کہ یہ ویب سیریز امریکا میں موجود افراد کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اس ویب سیریز کی کہانی متوسط گھرانے کے افراد کے گرد گھومتی ہے جو سماجی دباؤ کے تحت سوشل میڈیا کا استعمال کرکے سچا پیار تلاش کرنے سمیت خود سے امیر لوگوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سچا پیار ڈھونڈنے والوں کی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘

ویب سیریز میں پاکستانی سماج میں شادی، محبت، متوسط اور امیر طبقوں میں پائی جانے والی تفریق اور چھوٹے گھرانوں کی لڑکیوں اور لڑکوں کی جانب سے خود سے بڑے اور دولت مند گھرانوں کے جنس مخالف کے افراد سے محبت کرنے کے معاملے کو انتہائی احسن انداز میں دکھایا گیا ہے۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی مرکزی کاسٹ میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام شامل ہیں جب کہ سیریز میں حنا بیت، محمد احمد، بیو رانا ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم، کنزہ رزاق اور کرن حق شامل ہیں۔

اس کی کہانی معروف لکھاری عمیرہ احمد نے لکھی ہے جو اس سے قبل زندگی گلزار ہے سمیت کئی مقبول ڈرامے لکھ چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024