• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

شائع September 1, 2021
شام کے سائے ڈھلتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی— فوٹو: ڈان نیوز
شام کے سائے ڈھلتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی ایک مرتبہ پھر منقطع ہو گئی ہے۔

شام کے سائے ڈھلتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں آج سے بارش کا امکان، کراچی میں سیلابی صورتحال کی وارننگ

گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں، شارع فیصل کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی میں بھی بارش ہوئی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

بارش کے بعد چند علاقوں کو بجلی کی فراہمی ایک مرتبہ پھر منقطع ہو گئی ہے اور گلشن اقبال اور پی سی ایچ ایس سمیت متعد علاقے پھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی جن میں کورنگی اور ڈیفنس کے علاقے قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کراچی نہ پہلے بارشوں کے لیے تیار تھا، نہ اب ہے‘

ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 31 اگست سے 3 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، کوہلو، برخان، سبی، لورالائی، موسٰی خیل، ژوب، زیارت، کوئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

علاوہ ازیں آج (بروز بدھ) محکمہ موسمیات کے عہدیدار سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی سندھ اور بھارت کے علاقے راجستھان میں موجود ہے جس کے نتیجے میں سمندری ہوا بند ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی زیادہ ہے اور درجہ حرارت 40 تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بارش کا اسپیل تین دن تک جاری رہے گا اور آج بھی کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ آندھی اور گرد کا طوفان آنے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شدید بارش، مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

سردار سرفراز نے کہا کہ کل اور پرسوں زیادہ بارش کا امکان ہے اور تین سے چار ستمبر تک یہ اسپیل چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی دن کے پہلے حصے میں گرمی ہو گی لیکن دوپہر کے بعد موسم تبدیل ہو گا اور بارش اور آندھی کا امکان ہے اور آندھی اور مٹی کا طوفان آنے کے نتیجے میں 25 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024