• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

شائع September 1, 2021
شہر کے اکثر علاقوں میں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
شہر کے اکثر علاقوں میں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ سندھ کے ضلع جامشوروں میں ہائی ٹینشن ٹرانمیشن لائن ٹرپ ہونے کے نتیجے میں کراچی سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے اور کئی علاقے گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔

آج دوپہر شہر کے اکثر علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہے اور عوام کو شدید حبس اور گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موسم اچانک تبدیل، گرد آلود طوفان کے ساتھ بارش، 4 افراد جاں بحق

دھابیجی، گھارو، پپری، حب کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی، ڈیفنس، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، پی سی ایچ ای اور صدر سمیت اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، ان میں حیدرآباد، کوٹری اور دیگر شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ہمیں شہر کراچی کے کچھ علاقوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں، ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔

کے الیکٹرک نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں اپ ڈیٹ کیا کہ نیشنل گرڈ کی 500 کے وی کی لائن میں تکنیکی خرابی کے سبب کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

لیکن بعدازاں 500 کے وی لائن کی خرابی کے حوالے سے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی فراہمی بحال

بعد ازاں الیکٹرک کی جانب سے نئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اضافی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا اور جام شورو کے سرکٹ پر بجلی گرنے سے نیشنل گرڈ اور کے ای کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے بھی رابطہ بحال ہوگیا ہے، کے الیکٹرک کے پلانٹس آئی لینڈ موڈ میں ہونے کے باعث بحالی کے عمل میں تیزی آرہی ہے اور تمام ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے بحالی کے عمل میں کوشاں ہیں۔

ادھر وزارت توانائی کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے لیکن قومی ادارے نے بجلی کے منقطع ہونے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔

وزارت توانائی نے مزید اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ جامشورو گرڈ اسٹیشن پر 4 بجکر 9 منٹ پر بجلی گرنے سے 220 کے وی کی لائن متاثر ہوئی لیکن سرکٹ کو 4 بجکر 46 منٹ پر بحال کردیا گیا۔

ادھر ایک اور ٹوئٹ میں کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر کے 68 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی بحالی منقطع کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ملیر، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، گزری اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

حیدرآباد میں بھی بریک ڈاؤن

جامشورو کے سرکٹ بجلی گرنے سے حیدرآباد میں بھی بجلی کا بڑا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ہیسکو کے مطابق جامشورو میں مسائل کے سبب 4 بجکر 10 منٹ پر 12 اضلاع کو بجلی فراہم کرنے والے 71 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

ابھی تک صرف 10 گرڈ اسٹیشنز کو بحال کیا جا سکا ہے جبکہ بقیہ کی بحالی کا کام جاری ہے اور اس دوران دادو سے مورو 132 کے وی سرکٹ کی ٹرانسمیشن لائن بھی متاثر ہوئی۔

اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی کراچی میں اسی طرح کا بریک ڈاؤن ہوا تھا جب 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی تھی جس کے نتیجے میں شہر کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایک اور بڑا بجلی کا بریک ڈاؤن تھا جس کے نتیجے میں پوا ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

اس بریک ڈاؤن کے بارے میں 10 جنوری کو رات گئے سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تھی اور اس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان سمیت شہر کے کئی چھوٹے اضلاع اور قصبے بھی تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024