• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ثروت گیلانی اور زاہد احمد ویب سیریز میں ساتھ نظر آئیں گے

شائع September 1, 2021
اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں — فائل فوٹوز: انسٹاگرام
اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں — فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کے مقبول اداکار زاہد احمد اور اداکارہ ثروت گیلانی جلد ویب سیریز میں ساتھ نظر آئیں گے۔

دونوں اداکار، ڈائریکٹر مہرین جبار کے اگلے پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

زی فائیو پر ہٹ ہونے والی ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' کے بعد مہرین جبار ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں جو ایک اور ویب سیریز ہی ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ثروت گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں زاہد احمد کو دیکھا جاسکتا ہے اور انہوں نے ساتھ ہی لکھا ہے کہ 'کام پر واپسی، اگلی ویب سیریز جلد آرہی ہے'۔

ویب سیریز کا نام اور موضوع سامنے نہیں آئے لیکن سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

خیال رہے کہ ردا بلال نے اس سے قبل 'خود غرض' اور 'بے انتہا' جیسے ڈراموں کی کہانی بھی لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثروت گیلانی ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

یاد رہے کہ زاہد احمد حال ہی میں شہریار منور کی شارٹ فلم 'پرنس چارمنگ' میں دکھائی دیے تھے جس کا حصہ ماہرہ خان بھی تھیں۔

دوسری جانب اداکارہ ثروت گیلانی آخری مرتبہ گزشتہ برس بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز 'چڑیلز' میں نظر آئی تھیں۔

حالیہ دنوں پاکستان میں ویب سیریز اور شارٹ فلمز بنانے کے رجحان میں اضافہ نظر آیا ہے اور مقبول اداکار بھی ان کا حصہ بن رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024