• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ایپ کا اجرا کردیا

شائع September 1, 2021
نادرا طارق ملک نے کہا کہ اس ایپ کو متعارف کرانے کے بعد پاکستان، ڈیجیٹل شناخت کی طرز زندگی کی طرف تیزی سے بڑھا ہے —عمران خان ٹوئٹر
نادرا طارق ملک نے کہا کہ اس ایپ کو متعارف کرانے کے بعد پاکستان، ڈیجیٹل شناخت کی طرز زندگی کی طرف تیزی سے بڑھا ہے —عمران خان ٹوئٹر

ٹیکنالوجی میں جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تخلیقی ایپلی کیشن متعارف کرا دی جس کے ذریعے شہری اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کر سکیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کو متعارف کرانے کے بعد پاکستان، ڈیجیٹل شناخت کی طرز زندگی کی طرف تیزی سے بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ گیم چینجر ثابت ہوگا کیونکہ یہ شہریوں، شناخت فراہم کرنے والوں، سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مختلف اقسام کی لین دین میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی شناختی کارڈ کے درخواست گزاروں کو پاک۔آئی ڈی پورٹل کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نادرا کی پاک-آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آن لائن نظام متعارف کروادیا

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 'نادرا کی جانب سے جاری کی گئی پاک-آئی ڈی موبائل ایپ عوام بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت و آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ طارق ملک اور نادرا ٹیم کی طرف سے ایک زبردست قدم ہے، http://id.nadra.gov.pk کے امیدوار اب موبائل فون استعمال کرکے فنگر پرنٹس، تصاویر اور دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں'۔

یہ موبائل ایپ بائیو میٹرک کی تصدیق اور اسمارٹ فونز کا کیمرا استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو ڈیجیٹل طور پر اسکین کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے نادرا کے چیئرمین طارق ملک کے اس موبائل ایپ کے تخلیقی خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے نفاذ کی جانب ایک قدم ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے نئی موبائل ایپلیکیشن کا اجرا کردیا

پاکستان آئی ڈی مینجمنٹ انڈسٹری میں موبائل ایپ کے اجرا کے بعد رہبر بن گیا ہے جس کے ذریعے بائیومیٹرکس فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت اور شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کے لیے درکار دستاویزات اسکین کی جاسکتی ہیں۔

موبائل فون پر ڈیجیٹل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے تارکین وطن سمیت تمام شہری ڈیجیٹلی فنگرپرنٹس، تصاویر اور دستاویزات جمع کرا سکیں گے۔

یہ قدم نادرا میں دستاویزات کی شناخت کے عمل کے لیے خصوصی آلات یا فزیکل پیپر کے استعمال کے روایتی طریقے کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ 'یہ جدت قومی شناختی کارڈ کے نظام میں انقلاب پیدا کرکے شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: 'نادرا سے ساڑھے 11 کروڑ پاکستانی موبائل صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا'

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کی جدت سے ڈیجیٹل فوائد کے طور پر مالیاتی شمولیت، کاروبار میں آسانی اور ریموٹ شناخت کی فراہمی کے ذریعے ای گورننس اقدامات میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

طارق ملک کا کہنا تھا کہ یہ کاروبار کے لیے نئے دروازے کھولے گا جس سے وہ تیزی سے استعمال کنندگان کو اعتماد میں لے سکیں گے اور اس کے ذریعے جدید طور پر پاس ورڈ کے بغیر تصدیق کی جاسکے گی۔

یہ ایپ 'پاک آئیڈنٹیٹی' گوگل پلے اسٹور (اینڈروئیڈ) اور ایپل اسٹور (آئی او ایس) سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024