• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حاجرہ یامین اور علی عباس 'وٹہ سٹہ' کے موضوع پر ڈرامے میں اداکاری کیلئے تیار

حاجرہ یامین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی اور علی عباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے سے متعلق بتایا—فوٹو:انسٹاگرام
حاجرہ یامین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی اور علی عباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے سے متعلق بتایا—فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ حاجرہ یامین اور علی عباس نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے 'میرے اپنے' میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

'تیرا غم اور ہم' اور 'عہدِ وفا' جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی حاجرہ یامین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی اور علی عباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے سے متعلق بتایا۔

اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہم آپ کے لیے جلد آرہے ہیں'۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ یامین نے ڈراما سیریل 'میرے اپنے' کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایک بڑی کاسٹ ہے، میرے اور علی عباس کے علاوہ اس میں وسیم عباس جیسے ممتاز اداکار، زویا ناصر، اریز احمد، زینب شبیر، اسامہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'بنیادی طور پر یہ دو گھرانوں کے گرد گھومتی ہے جس کا تعلق اصل میں ایک بڑے خاندان سے ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'ڈرامے میں، میں نے اور علی عباس نے جو کردار ادا کیے ہیں وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم والد کی جانب سے اپنے خاندان کے مالی تحفظ کے لیے وٹہ سٹہ کی شادی پر اصرار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے'۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ 'یہ ایک گھریلو کہانی ہے اور امید ہے کہ ناظرین خود کو اس سے جوڑ سکیں گے'۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل نے ڈرامے کا ٹیزر یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیا ہے۔

اے آر وائے ڈیجیٹل کی ویب سائٹ کے مطابق 'میرے اپنے' آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بنایا جارہا ہے اور اس کی ہدایات محسن مرزا اور تحسین نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024