• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مستونگ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک

شائع August 31, 2021
دہشت گرد کمپاؤنڈ کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی
دہشت گرد کمپاؤنڈ کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں سے مقابلے میں 11 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کرکے مسلح افراد سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ترجمان کا کہنا تھا کہ 'فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے کمپاؤنڈ میں موجود 11 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد کمپاؤنڈ کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا جبکہ کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024