• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وہاج علی اور درفشاں سلیم ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

شائع August 30, 2021
ہ ویب سیریز کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ہ ویب سیریز کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار وہاج علی اور ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درِ فشاں سلیم ویب سیریز میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

دونوں اداکار بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کی ویب سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ کے مطابق درِ فشاں سلیم نے بتایا کہ وہ زی فائیو کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں اداکاری کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ’زی فائیو‘ سمیت بھارتی مواد کی سبسکرپشن پر پابندی

انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز کی ہدایات حسیب حسن دیں گے جبکہ اس کی کہانی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی ویب سیریز ممکنہ طور پر اگلے سال نشر ہوگی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ویب سیریز کی کاسٹ میں زارا نور عباس، فرقان قریشی، مہر جعفری، حنا خواجہ، جاوید شیخ اور یاسرہ رضوی بھی شامل ہیں۔

تاہم درِ فشاں سلیم نے ویب سیریز کے ٹائٹل اور اس کی شوٹنگ کب تک شروع ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: سچا پیار تلاش کرنے پر مبنی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘

خیال رہے کہ درِفشاں سلیم نے گزشتہ برس نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے 'دلربا' سے ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور رواں برس نشر ہونے والے ڈرامے 'پردیس' سے انہیں بہت زیادہ مقبولیت ملی۔

دوسری جانب 2015 میں ڈیبیو کرنے والے اداکار وہاج ملی کو ڈراما سیریل 'عہدِ وفا' سے بہت زیادہ شہرت ملی اور حال ہی میں ختم ہونے والے ڈراما سیریل 'دل نا امید تو نہیں' میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024