• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق الزامات مسترد

شائع August 30, 2021
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، صرف اس ایک سال میں ہی بھارت جوہر ٹاؤن لاہور اور داسو میں چینی اور پاکستانی کارکنوں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حکمراں بی جے پی- آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے، وہ نظریاتی اور سیاسی فائدہ کے لیے پاکستان کو جھوٹی پروپیگنڈا مہمات سے نشانہ بناتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس اور خام خیال مہم جوئی نے اسے بری طرح بے نقاب کیا کہ اس میں جھوٹ گھڑنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے مضبوط انداز میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے حوالے سے بھارتی الزامات مسترد کردیے

بیان میں کہا گیا کہ فروری 2021 میں 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کا دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے ہم نے یہ ظاہر کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو غیر ذمہ دارانہ بھارتی رویے کے باوجود خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کے باوجود پاکستان کسی بھی جارحانہ بھارتی منصوبے کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024