• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ترسیلات زر سے حاصل کردہ پوائنٹس کو نقدی میں تبدیل کرایا جاسکے گا

شائع August 30, 2021
فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے باضابطہ (قانونی) ذریعوں سے رقوم گھر بھیجنے پر حاصل ہونے والے انعامی پوائنٹس کی نقد رقم میں ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیشنل ریمیٹینس لائلٹی پروگرام (این آر ایل پی) کے تحت عمل میں آئے گا جو یکم اکتوبر کو متعارف کروایا جائے گا۔

مذکورہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ

اجلاس کے نکات کے مطابق پروگرام پر تبادلہ خیال کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے درخواست کی کہ این آر ایل پی پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی اس شرط کے ساتھ توثیق کی جائے کہ ترسیلات زر سے حاصل کردہ پوائنٹس/انعامات نقد میں ادا کیے جا سکیں۔

چنانچہ وفاقی کابینہ نے پروگرام کے ساتھ ساتھ ہی وزیر کی درخواست کی بھی منظوری دے دی کہ این آر ایل پی کے تحت رقم بھیجنے والوں کے انعامی پوائنٹس بھی نقد میں ادا کیے جا سکیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 11 اگست کو ہونے والے اجلاس میں شوکت ترین نے این آر ایل پی کی منظوری دی تھی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعات تھیں تا کہ ترسیلات زر کا مثبت رجحان برقرار رکھا جاسکے۔

اسکیم کی سرکاری سمری کے مطابق این آر ایل پی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پوائنٹس جمع کرنے کے ڈھانچے کی بنیاد پر پاکستان میں ترسیلات زر بھیجنے کے لیے مراعات یا انعامات کی پیشکش کرے گا۔

مزید پڑھیں: جولائی میں ترسیلات زر میں 2 فیصد کمی رپورٹ

اس اسکیم کو وزیراعظم نے 2 جولائی کو منظور کیا تھا اور رواں برس سرکاری خزانے سے اس پر تقریباً 13 ارب 10 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

مذکورہ اسکیم یکم اکتوبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس میں 10 ہزار ڈالر سالانہ تک کی ترسیلات زر پر ایک فیصد، 30 ہزار ڈالر پر 1.25 فیصد اور اس سے زائد کی ترسیلات زر پر 1.5 فیصد کے انعامی پوائنٹس ملیں گے۔

اسکیم کے تحت 25 ہزار ڈالر تک ترسیلات زر بھیجنے والے فرد کو حاصل کردہ پوائنٹس پر 46 ہزار 575 روپے تک کا انعام مل سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے آئی لنک نے ایک اینڈرائڈ اور آئی اوز ایپلیکیشن تیار کرلی ہے جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں کام کرے گی اور اس کی تیاری کے اخراجات بینکوں نے برداشت کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ

این آر ایل پی کے 3 درجے ہوں گے گرین، گولڈ اور پلاٹینیئم جبکہ اس میں ورچوئلی لائلٹی کارڈ کا فیچر بھی موجود ہوگا۔

اس اقدام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی این آر ایل پی کے تحت جمع ہونے والے پوائنٹس کے ذریعے حاصل کردہ انعامی رقم کے برابر متعدد خدمات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

مثال کے طور پر انعام کے پوائنٹس پی آئی اے کے ٹکٹوں کے لیے یا اس کی بین الاقوامی پروازوں میں اضافی سامان پر رقم کی ادائیگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024