• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میسی کے بعد رونالڈو نے بھی کلب چھوڑ دیا، دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ

شائع August 28, 2021
کرسٹیانو رونالڈو اب 12سال بعد دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے— فوٹو: اے ایف پی
کرسٹیانو رونالڈو اب 12سال بعد دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے— فوٹو: اے ایف پی
پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو یوونٹس سے راہیں جدا کر لیں— فوٹو بشکریہ مانچسٹر یونائیٹڈ
پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو یوونٹس سے راہیں جدا کر لیں— فوٹو بشکریہ مانچسٹر یونائیٹڈ

ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کے بعد پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی کلب یوونٹس کو چھوڑ دیا ہے اور 12سال بعد دوبارہ اپنے سابقہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے آج جاری بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ٹرانسفر کے لیے کلب کا یوونٹس سے معاہدہ ہو گیا ہے اور کلب میں ہر کسی کی نظریں کرسٹیانو رونالڈو کو خوش آمدید کہنے پر مرکوز ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت کا خاتمہ، یوونٹس ٹرانسفر

مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر اولے سولسکجر نے رونالڈو سے معاہدے کا عندیا دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اس کلب کے لیجنڈ ہیں، اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ وہ عظیم ترین کھلاڑی ہیں۔

اسکائی اسپورٹس اٹالیہ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوونٹس کو 33ملین ڈالر کی پیشکش کی اور 25ملین یوروز کے عوض سپر اسٹار فٹبالر سے معاہدہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پانچ مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے کا اعزاز جیتنے والے رونالڈو نے پہلی مرتبہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلتے ہوئے پہلی مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتی تھی۔

2003 سے 2009 کے درمیان کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے پرتگالی اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 292 میچوں میں 119 گول اسکور کیے تھے اور تین پریمیئر لیگ ٹائٹل کلب کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل رونالڈو کے یوونٹس سے مانچسٹر سٹی جانے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈرامائی تبدیلی کے نتیجے میں رونالڈو کا دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے 700 گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

کرسٹیانو رونالڈو 2009 میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ کا حصہ بنے تھے اور اس وقت دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے تھے۔

36سالہ رونالڈو نے اسپین میں 9سال قیام کے دوران ریال میڈرڈ کے لیے 15ٹرافیاں جیتیں جس میں 4مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنا بھی شامل ہے۔

پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو نے ریال میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کلب کے لیے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا عظیم فٹبالر راؤل کا ریکارڈ توڑا اور 438 میچوں میں 451 گول اسکور کیے تھے۔

2018 میں رونالڈو نے میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت کا خاتمہ کرتے ہوئے یوونٹس کو جوائن کر لیا تھا ارو ان کا کلب سے 4سال کے لیے 100ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024