• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رون جیریمی پر’ریپ‘ و’جنسی استحصال‘ کے 30 الزامات عائد

شائع August 27, 2021
اداکار کے خلاف پہلے بھی الزامات لگائے جا چکے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
اداکار کے خلاف پہلے بھی الزامات لگائے جا چکے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

کم از کم 2 ہزار فحش فلموں میں کام کرنے والے 68 سالہ امریکی اداکار رونالڈ جیریمی ہیٹ المعروف رون جیریمی پر امریکی عدالت میں ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے مزید 30 نئے الزامات عائد کردیے گئے۔

رون جیریمی پر پہلے بھی لاس اینجلس کی عدالت میں دو مختلف مواقع پر کم از کم 15 خواتین کے استحصال اور چھیڑ خانی کے 25 کے قریب الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 25 اگست کو لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران پراسیکیوٹرز نے اداکار پر مزید 21 خواتین و کم عمر لڑکیوں کے ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے 30 الزامات عائد کردیے۔

رون جیریمی نے عائد کیے گئے نئے تمام الزامات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا۔

اداکار نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا—فوٹو: رائٹرز
اداکار نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا—فوٹو: رائٹرز

اداکار نے اس سے قبل بھی خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ان پر عائد کیے گئے تازہ الزامات میں 15 سالہ نابالغ لڑکی کو 2004 میں استحصال کا نشانہ بنانے کا الزام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار فلموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار پر 17 خواتین کے ’ریپ‘ کے الزامات

علاوہ ازیں ان پر لگائے گئے الزامات میں 17 سالہ لڑکی کا 2008 اور 26 سالہ خاتون کا 2003 میں ریپ کرنے سمیت 19 سالہ لڑکی کا 1996 میں فوٹو شوٹ کے دوران ریپ کرنے کا الزام شامل ہے۔

مجموعی طور پر رون جیریمی کے خلاف 21 خواتین و کم عمر لڑکیوں کے ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے 30 الزام عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر اداکار کے خلاف 60 سے زائد الزامات عائد کیے جا چکے ہیں—فائل فوٹو : لاس اینجلس ٹائمز
مجموعی طور پر اداکار کے خلاف 60 سے زائد الزامات عائد کیے جا چکے ہیں—فائل فوٹو : لاس اینجلس ٹائمز

ان پر لگائے گئے الزامات کی چارج شیٹ کے مطابق اداکار نے 15 سے 51 سالہ کی خواتین کو 1996 سے 2019 تک نشانہ بنایا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف آئندہ ماہ تک مزید نئے الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں جب کہ ان کا باضابطہ ٹرائل اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: 2 ہزار فلموں میں کام کرنے والے اداکار پر ’ریپ‘ کے 7 الزامات عائد

تازہ الزامات سے قبل ان پر لگائے گئے الزامات کے مطابق انہوں نے 1996 سے لے کر 2020 تک مجموعی طور پر 15 سال سے 54 سال تک کی 23 خواتین کو 35 بار ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کا نشانہ بنایا۔

رون جیریمی کو رواں برس جون میں ’ریپ‘ الزامات میں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں 66 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

رون جیریمی کو فحش فلموں کا مقبول اداکارہ مانا جاتا ہے، انہوں نے 1970 سے لے کر گزشتہ دہائی تک 2 ہزار سے زائد فلموں اور کلپس میں پرفارمنس کر رکھی ہے۔

اگر ان پر جرم ثابت ہوگیا تو انہیں مجموعی طور پر 330 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

رون جیریمی نے 2 ہزار سے زائد کلپس میں پرفارمنس کر رکھی ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
رون جیریمی نے 2 ہزار سے زائد کلپس میں پرفارمنس کر رکھی ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024