• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ

شائع August 27, 2021
’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

پلک جھپک میں بلند و بالا عمارتوں پر چڑھ جانے اور دیکھتے ہی دیکھتے دشمنوں پر وار کرکے غائب ہوجانے والے سائنس فکشن کردار ’اسپائیڈر مین‘ کی آنے والی تیسری فلم کے ٹریلر نے ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کا ٹریلر 24 اگست کو جاری کیا گیا تھا اور ٹریلر کے ساتھ ہی نہ صرف فلم کے نام کا اعلان کیا گیا بلکہ اس کی ریلیز کا بھی بتایا گیا۔

’اسپائیڈر مین‘ کے کردار کی تیسری فلم کا جھلکیاں تو کافی عرصہ قبل ہی جاری کی گئی تھی مگر 24 اگست کو اس کا ٹریلر جاری کیا گیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 24 گھنٹے میں نیا ریکارڈ بنا لیا۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے ٹریلر کو محض 24 گھنٹوں میں 35 کروڑ 55 لاکھ بار دیکھا گیا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل کسی بھی فلم کے ٹریلر کو سب سے زیادہ 2018 میں دیکھا گیا تھا اور سائنس فکشن فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کے ٹریلر کو 29 کروڑ 90 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

’اوینجرز اینڈ گیم‘ کے ٹریلر سے قبل 2017 میں ہی اسی سیریز کی فلم ’اوینجرز: انفینٹی وار‘ کے ٹریلر کو ابتدائی 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل مارول اسٹوڈیو کی آنے والی فلم ’آئی ٹی‘ کے ٹریلر کو ایک دن میں سب سے زیادہ بار یعنی 19 کروڑ 70 بار دیکھا گیا تھا جب کہ اس سے پہلے ہولی وڈ فلم ’فیٹ آف دی فیورس‘ کے ٹریلر کو ایک دن میں 13 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پلک جھپکتے عمارتیں چڑھتے ’اسپائیڈر مین‘ کی واپسی

’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے ٹریلر کی جانب سے ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ فلم کمائی کا بھی نیا ریکارڈ بنائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو رواں برس دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور یہ فلم ’اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم‘ کا سیکوئل ہے۔

سیریز کی پہلی فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ 2017 میں ریلیز کی گی تھی، جس کے بعد اس کے سیکوئل ’اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم‘ کو 2019 اور اب سیریز کی تیسری فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو دسمبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔

تیسری فلم میں ٹام ہالانڈ ہی اسپائیڈر مین کے کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ زنڈایا، بینڈکٹ کیمبربیچ اور جیکب پیٹلون سمیت دیگر اداکار بھی اس میں دکھائی دیں گے۔

’اسپائیڈر مین‘ سیریز کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے 2002 سے 2007 تک بھی مختلف انداز میں تین فلموں میں پیش کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل 1970 کی دہائی میں بھی اسے ٹی وی سیریز کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپر ہیرو فلم ’اوینجرز: انفینٹی وار کے ٹریلر کا ریکارڈ

’اسپائیڈر مین‘ پر دیگر ممالک میں بھی فلمیں بنائی گئیں جب کہ اس پر خصوصی فلمیں اور سیریز بھی تیار کی گئیں، تاہم 2017 میں اس پر سیکوئل سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا۔

جان واٹس کی ہدایت کردہ ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی کہانی کرس مکینا اور ارک سومرس نے لکھی ہے۔

اسپائیڈر مین کی جانب سے ریکارڈ توڑے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کمائی میں بھی اوینجرز کو پیچھے چھوڑ دے گی—اسکرین شاٹ
اسپائیڈر مین کی جانب سے ریکارڈ توڑے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کمائی میں بھی اوینجرز کو پیچھے چھوڑ دے گی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024