• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ویوو کے نئے فلیگ شپ فونز کی تصاویر اور تفصیلات لیک

شائع August 26, 2021
ایکس 70 پرو کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس
ایکس 70 پرو کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس

ویوو نے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فلیگ شپ ایکس 60 سیریز کے فونز کو متعارف کرایا تھا اور اب اس کے اپ ڈیٹ ماڈلز پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ویوو ایکس 70 سیریز کو کمپنی کی جانب سے ممکنہ طور پر ستمبر میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

اس سیریز میں کم از کم 3 فونز ایکس 70 ،ایکس 70 پرو اور ایکس 70 پرو پلس پیش کیے جائیں گے جن کے ڈیزائن اور دیگر تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔

ویوو ایکس 70 میں 6.5 انچ کا فلیٹ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس سپورٹ کے ساتھ ہوگا جس کے سینٹر میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا ہوگا۔

ایکس 70 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس
ایکس 70 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس

مختلف رپورٹس کے مطابق اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر اور 12 جی بی تک ریم ہوسکتی ہے مگر ایکسٹینڈ جی بی ریم کا فیچر بھی فون کا حصہ ہوگا۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے فن ٹچ او ایس سے کیا جائے گا۔

اسی طرح ایکس 70 پرو میں خم ایجز والا 6.5 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ ایلومنیم فریم ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

ایکس 70 پرو کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس
ایکس 70 پرو کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس

فون کے بیک پر لوگو سے عندیہ ملتا ہے کہ بیک کیمرا سیٹ اپ زئیسز سپورٹ کے ساتھ ہوگا۔

پرو ماڈل میں گیمبل جیسا او آئی ایس سسٹم بھی فون کے کیمرا سیٹ اپ کا حصہ ہوگا۔

خیال رہے کہ ایکس 60 سیریز کے فونز دنیا کے اولین فونز تھے جن میں پکسل شفٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔

پکسل شفٹ ٹیکنالوجی مخصوص ڈی ایس ایل آر کیمروں میں تو استعمال ہوئی ہے مگر ایکس 60 سیریز سے قبل کسی اسمارٹ فون کا حصہ نہیں بنی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024