• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رمیز راجا کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ

شائع August 26, 2021
رمیز راجا معروف کمنٹیٹر بھی ہیں — تصویر: ڈان نیوز
رمیز راجا معروف کمنٹیٹر بھی ہیں — تصویر: ڈان نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اگلے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کی جانب سے رمیز راجا کو فون کر کے ان کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے بطور چیئرمین پی سی تقرر کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جلد رمیز راجا کی گورننگ بورڈ میں تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا اور کچھ روز بعد پی سی بی میں الیکشنز ہوں گے، جس میں انہیں باضابطہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے چیئرمین کے آتے ہی پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے عہدے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کی جگہ یہ عہدہ رمیز راجا کو دیا جائے گا۔

ان قیاس آرائیوں میں اس وقت تیزی آئی جب 23 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی اور رمیز راجا سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ احسان مانی کے عہدے کی 3 سالہ مدت گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: احسان مانی کون ہیں؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے ’نامکمل‘ کاموں کی تکمیل کے لیے دوسری مدت کی درخواست کی تھی، تاہم وزیر اعظم نے انگلینڈ کے دورے کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

احسان مانی کو 3 سال قبل وزیر اعظم نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کا رکن تعینات کیا تھا اور نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد وہ ستمبر 2018 میں چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024