• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ابھیشیک بچن کی سرجری

شائع August 26, 2021
بولی وڈ اداکار نے حادثے کے بعد مداحوں کے پیغامات اور نیک تمناؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا—فوٹو:انسٹاگرام
بولی وڈ اداکار نے حادثے کے بعد مداحوں کے پیغامات اور نیک تمناؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا—فوٹو:انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن جو شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا ہاتھ شدید زخمی ہونے کے باعث سرجری ہوئی ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے اور اس کے بعد سرجری کا احوال سوشل میڈیا سائٹس پر کی گئی پوسٹس کے ذریعے شیئر کیا۔

اداکار نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں بازو کے گرد سِلنگ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ابھیشیک بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ' گزشتہ ہفتے میری نئی فلم کے سیٹ پر چنائی میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میرا دایاں ہاتھ فریکچر ہوگیا'۔

ابھیشیک بچن نے کہا کہ 'ہاتھ کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑی چنانچہ فوری ممبئی واپس آنا پڑا'۔

اداکار نے پیغام کو مثبت انداز میں جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ سرجری کے بعد دوبارہ شوٹنگ کے لیے چنائی واپس آگئے ہیں۔

ابھیشیک بچن نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے والد امیتابھ بچن نے زخمی ہونے کے بعد انہیں کہا کہ 'مرد کو درد نہیں ہوتا '۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ٹھیک ہے، مگر تھوڑا درد ہوا ہے۔

بولی وڈ اداکار نے حادثے کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اور نیک تمناؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

چند روز قبل بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ابھیشیک بچن اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

ابھیشیک کے والد اور بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئی کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے ، بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے مدھیا پردیش میں ہیں لہذا وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے پروڈیوسر بھی خود ابھیشیک ہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024