• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

فیس بک میسنجر کے 10 سال مکمل ہونے پر متعدد نئے فیچرز متعارف

شائع August 25, 2021 اپ ڈیٹ August 26, 2021
فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ 10 سال کی ہوگئی — فوٹو بشکریہ فیس  بک
فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ 10 سال کی ہوگئی — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ 10 سال کی ہوگئی اور اس موقع پر کمپنی نے میسنجر میں چند نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس کا اضافہ کیا ہے۔

اس موقع پر میسنجر کے متعدد موجودہ فیچرز کے برتھ ڈے ورژن کو متعارف کرایا گیا ہے جیسے برتھ ڈے ساؤند موجی، اے آر ایفیکٹس، اسٹیکرز، چیٹ تھیمز اور دیگر ایفیکٹس وغیرہ۔

صارفین اب اپنے دوستوں کو نقد رقم بھی بطور برتھ ڈے گفٹ فیس بک پے کی مدد سے بھیج سکیں گے اور پیمنٹ سروس میں بھی چند انیمیشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میسجنگ ایپ میں ایک نئی قسم کی منی گیم 'پول گیمز' کو بھی چیٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس فیچر سے دوستوں کی گروپ چیٹ میں ہلکے پھلکے پولز کا انعقاد ہوسکے گا۔

تمام نئے برتھ ڈے ایفیکٹس، پول گیمز اور برتھ ڈے گٹس کو متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے جلد ورڈ ایفیکٹس نامی فیچر کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی مخصوص لفظ یا جملے کے ساتھ ایک ایموجی کو منسلک کرسکیں گے۔

ان اپ ڈیٹس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایک دہائی کے دوران میسنجر ایپ کس حد تک بدل گئی ہے۔

2011 میں پیش کی جانے والی یہ ایپ پہلے عام چیٹ ایپ تھی مگر پھر اس میں انتے فیچرز کا اضافہ کیا گیا کہ کمپنی کو خود گزشتہ 2 برسوں سے میں 3 بار ری ڈیزائن کرنا پڑا۔

اب فیس بک کی جانب سے میسنجر کو اپنی دیگر سروسز سے مدغم کیا جارہا ہے، انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز کو میسنجر سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ مستقبل قریب میں ایسا واٹس ایپ کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔

مگر اب تک میسنجر کو بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں کیا جاسکا۔

کمپنی کے مطابق یہ عمل سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ ایپ میں فیچرز کی بھرمار ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہمیں تمام فیچرز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ماحول کا حصہ بنانے کے لیے دوبارہ ڈیزائن کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024