• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ویسٹ انڈیز سے سیریز، فواد اور شاہین کیریئر کی بہترین رینکنگ پانے میں کامیاب

شائع August 25, 2021
شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 کٹیں حاصل کیں— فوٹو: ٹوئٹر
شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 کٹیں حاصل کیں— فوٹو: ٹوئٹر

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور تجربہ کار فواد عالم کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی اور شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستانی کھلاڑی عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا

سیریز کے آغاز سے قبل شاہین شاہ آفریدی 699 پوائنٹس کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر موجود تھے لیکن دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ سرفہرست 10 باؤلرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے کی بدولت شاہین کی 84 درجے بہتری ہوئی اور وہ 783 پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بہترین 8ویں رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اسی طرح بحرانی حالات میں سنچری بنانے والے فواد عالم بھی 34 چھلانگیں لگا کر 21ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسرے میچ میں 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے فواد عالم سیریز سے قبل 55ویں نمبر پر موجود تھے۔

فواد کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرنے والے کپتان بابر اعظم کی مستقل ترقی کا سفر بھی جاری ہے اور وہ 75 اور 33 رنز کی اننگز کی بدولت ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے نائب محمد رضوان دو درجے بہتری کے بعد 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان 109 رنز سے کامیاب، سیریز برابر

باؤلرز میں نعمان علی بھی ترقی پانے میں کامیاب رہے اور چار اہم وکٹوں کی بدولت وہ بھی 44ویں نمبر پانے میں کامیاب رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر چھ درجے بہتری کے بعد بلے بازوں میں 37ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سیریز میں 11 وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز چار درجے بہتری کے بعد 54واں نمبر پانے میں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم کی اگلی ٹیسٹ سیریز ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024