• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاپوا نیوگینی کا بھارت پر دھوکا دہی کا الزام، پروازوں پر پابندی عائد

شائع August 25, 2021
پاپوا نیوگینی کے عہدیدار نے بتایا کہ انڈونیشیا کی ایک ایئرلائن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے—فائل/فوٹو:رائٹرز
پاپوا نیوگینی کے عہدیدار نے بتایا کہ انڈونیشیا کی ایک ایئرلائن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے—فائل/فوٹو:رائٹرز

پاپوا نیوگینی نے بھارتی سفیر پر کووڈ-19 سے متعلق سفری قواعد کی بظاہر خلاف ورزی پر دھوکا دہی کا الزم عائد کرتے ہوئے بھارت کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میلائیشین ملک پاپوانیوگینی کے کووڈ-19 سے متعلق اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘جان بوجھ کر ہونے والی دھوکا دہی’ کے عمل میں بھارتی ہائی کمیشن نے درجنوں ایسے افراد کی مدد کی ہے جو سفر کے مجاز نہیں تھے، جن میں چند کووڈ متاثرہ تھے لیکن پاپوا نیو گینی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 لاکھ 12 ہزار 262 نئے کیسز، 3 ہزار 980 اموات رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سے گزشتہ روز براستہ انڈونیشیا 111 افراد پاپوا نیوگینی پہنچے، جن میں منظور شدہ فہرست سے 30 افراد زائد تھے۔

دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پرواز کے حوالے سے کشیدہ مذاکرات ہوئے اور پاپوا نیو گینی نے 81 مسافروں کو داخلے کی اجازت کا معاہدہ طے پانے تک کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پرواز میں موجود مسافروں کا داخلہ مسترد کردیا تھا۔

پاپوا نیو گینی کے حکام کا کہنا تھا کہ ‘پورٹ مورسبے میں قائم بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ پر دھوکا دینے میں ساتھ دیا’ تاکہ مطلوبہ تعداد سے زیادہ افراد کو لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاپوا نیو گینی کی حکومت اور عوام کے خلاف جان بوجھ کر بدتمیزی کرنے کے نتیجے میں اب بھارت سے مزید پروازوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی ہوگی’۔

پورٹ مورسبے اور نئی دہلی میں موجود بھارتی عہدیداروں نے ان الزامات کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا سے صورتحال سنگین: یومیہ کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ

پاپوا نیوگینی کے عہدیدار نے کہا کہ ایئرلائن آپریٹر کیپاجیٹ اور گاروڈا انڈونیشیا پر بھی پاپوا نیو گینی کی حدود میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت سے آنے والے کووڈ-19 متاثرہ مریضوں میں پاپوا نیوگینی، بھارت اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024