• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہونڈا کی نئی سی ڈی 70 پاکستان میں متعارف

شائع August 25, 2021
نئی سی ڈی 70 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا
نئی سی ڈی 70 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا

اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول ترین موٹر سائیکل سی ڈی 70 کا 2022 کا ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ نئے ماڈل میں صرف اسٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے اس نئی موٹر سائیکل میں 101 تبدیلیاں کی ہیں۔

ان تبدیلیوں میں نئے اسٹیکرز، ماحول دوست نشست اور ہائی پرفارمنس انجن قابل ذکر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی سی ڈی 70 کے انجن میں 43 جبکہ فریم میں 58 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ان میں سے ایک بڑی تبدیلی لو فریکشن پسٹن رنگز کی ہے اور پہلی مرتبہ ان رنگز کو کرومیم نائٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انجن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

اسی طرح ہائر کمپریشن ریشو بائیک کا حصہ ہے جس سے انجن زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت کرسکتا ہے۔

موٹر سائیکل میں نئی کلچ اسمبلی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس سے بائیک کا کلچ فریکشن بہتر ہوا ہے۔

ماحول دوست نشست کے ساتھ نئے پرکشش اسٹیکرز بھی اس موٹر سائیکل کا حصہ ہوں گے۔

سرخ رنگ کی موٹر سائیکل پر سبز، پیلے اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز ہوں گے جبکہ بلیک سی ڈی 70 میں پیلے، گولڈن اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا
فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا

ویسے دیکھنے میں اس نئی موٹر سائیکل کا ڈیزائن پرانے ماڈلز سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتا۔

اس موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن موجود ہو گا جبکہ اس کا وزن 82 کلوگرام ہوگا۔

موٹر سائیکل کے ٹینک میں ساڑھے 8 لیٹر پیٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن موڈز موجود ہیں۔

ہونڈا کی اس نئی موٹرسائیکل قیمت 86 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024