• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نکاح پر جنید صفدر کی آواز میں 'کیا ہوا تیرا وعدہ' کے چرچے

شائع August 25, 2021
جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا—فوٹو: بشکریہ مریم نواز انسٹاگرام
جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا—فوٹو: بشکریہ مریم نواز انسٹاگرام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گاکر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے کا نکاح 22 اگست کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوا تھا جس میں انہوں نے بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی تھی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور اب ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں مریم نواز کے بیٹے اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لندن: بیٹے جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی آن لائن شرکت

مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ایک پیشہ ور گلوکار کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں مگر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جنید صفدر کو مائیک پکڑایا گیا تو انہوں نے اپنی گلوکاری سے سب کو حیران کردیا۔

جنید صفدر اس موقع پر بھارتی گانا 'کیا ہوا تیرا وعدہ' گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کی اس صلاحیت نے سوشل میڈیا صارفین کو بہت متاثر بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 'کیا ہوا تیرا وعدہ' بولی وڈ فلم 'ہم کسی سے کم نہیں' کا حصہ ہے جو 1977 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم یہ گانا آج بھی بے حد مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ہونے والی بہو کس کی بیٹی ہیں؟

مریم نواز کے بیٹے کی جانب سے اپنے نکاح کی تقریب میں گائے گئے اس گانے کی ویڈیو نہ صرف وائرل ہورہی ہے بلکہ اسے بہت زیادہ سراہا بھی جارہا ہے۔

آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ جنید صفدر نے اپنی گلوکاری سے دل جیت لیے۔

محمد اویس نے کہا کہ 'ان کی آواز نے حیرت میں مبتلا کردیا، میں اگلے الیکشن میں انہیں ووٹ دوں گا'۔

صنم اقبال نے کہا کہ جنید صفدر نے اپنی مسحور کن آواز سے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔

باسط نامی صارف نے بھی جنید صفدر کی آواز کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں 22 اگست کو منعقد ہونے والی اسی تقریب سے سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز ویڈیو کال پر جنید صفدر سے گفتگو کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے حکومت سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں مانگوں گی، مریم نواز

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصویر میں جنید صفدر نے ہاتھ میں فون پکڑا ہوا ہے اور مریم نواز ویڈیو کال پر موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے کی زندگی کے اہم دن پر آن لائن شرکت کرنے والی مریم نواز کے لباس پر دیدہ زیب کڑھائی ہوئی ہے اور انہوں نے جیولری کے طور پر ٹیکا پہنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی تھی۔

تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ اور دیگر نے شرکت کی تھی۔

جنید صفدر کا ٹکسڈو کس برانڈ کا تھا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ دلہن کا لہنگا بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیا تھا۔

تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی — فوٹو:زہرا فوٹوگرافی
تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی — فوٹو:زہرا فوٹوگرافی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024