• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آغا علی 'بناوٹی خواتین' سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر برہم

شائع August 25, 2021
حنا الطاف نے آغا علی کے بیان پر وضاحت دی —فوٹو: انسٹاگرام
حنا الطاف نے آغا علی کے بیان پر وضاحت دی —فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے خواتین سے متعلق اپنے ایک بیان کو 'توڑ مروڑ' کر پیش کرنے والے اداروں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شدید اظہارِ برہمی کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں آغا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اکثر میڈیا پیجز نے ان کے حالیہ انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

آغا علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ آپ کے الفاظ کو اتنا منفی کیسے بنایا جاسکتا ہے کہ میڈیا پیجز کچھ توجہ اور لائیکس حاصل کرسکیں'۔

مزید پڑھیں: حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی سے کیا وعدہ کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ 'میں بہت مایوس ہوں، میں جلد ہی ان تمام پیجز کی جانب سے کی گئی غلط باتوں کا ازالہ کروں گا اور ضرورت پڑی تو قانونی کارروائی بھی کروں گا'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

آغا علی نے مزید لکھا کہ 'تب تک اس پر یقین کریں جو آپ مجھے کہتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اس کے بجائے جو آپ (دیگر ذرائع سے) پڑھتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'افسوس کی بات ہے کہ میں آج کل جو صحافت کو دیکھ رہا ہوں وہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے'۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'وہ (میڈیا) اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ جس شخص کے بارے میں وہ لکھ رہے ہیں وہ اس بارے میں کیسا محسوس کرے گا، کسی نے میرے بیان کی دوبارہ تصدیق نہیں کی'۔

خیال رہے کہ عرب ویب سائٹ اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق حنا الطاف کو شریک حیات کے طور پر منتخب کرنے سے متعلق سوال پر آغا علی نے کہا تھا کہ 'کام کے دوران بہت لڑکیاں ملیں، دوستی بھی ہوئی لیکن ان میں بہت سی ایسی تھیں جو بناوٹی تھیں، مطلب وہ ویسی نہیں تھیں جیسا بن کر دکھا رہی تھی'۔

یہ بھی پڑھیں : حنا الطاف نے آغا علی کے ساتھ تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'حنا کے ساتھ کام کر کے پتا چلا کہ یہ تو بہت ہی حقیقی انسان ہیں اور ان میں نقلی پن والی تو بات ہی نہیں، سچ بولتی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں'۔

دوسری جانب حنا الطاف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ اکثر میڈیا سائٹس کی جانب سے آغا علی کے بیان کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا کہ 'انہوں نے کہا تھا کہ اپنی زندگی میں جن لڑکیوں سے میں ملا زیادہ تر بناوٹی تھیں، انہوں نے کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں موجود خواتین کے الفاظ استعمال نہیں کیے'۔

حنا الطاف نے کہا کہ 'یہ مکمل طور پر 2 مختلف بیانات ہیں جو مختلف معنی رکھتی ہیں'۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اہلیہ سے وزن نہ بڑھانے کا وعدہ لینے پر بھی آغا علی اور حنا الطاف کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس کے بعد اداکار نے اہلیہ سے وزن نہ بڑھانے کے وعدے سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024