• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کترینہ کیف روس میں 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ میں مصروف

شائع August 25, 2021
تصاویر میں اداکارہ کترینہ کیف کو روس کی سیر کرتے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے—فوٹوز: انسٹاگرام
تصاویر میں اداکارہ کترینہ کیف کو روس کی سیر کرتے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے—فوٹوز: انسٹاگرام

بار بی ڈول کے نام سے معروف بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دبنگ ہیرو سلمان خان ان دنوں روس میں اپنی آنے والی فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں اداکارہ کترینہ کیف کو روس کی سیر کرتے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں کترینہ کیف روس کے پارکس اور شہر کی گلیوں میں چہل قدمی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور سلمان خان 'ٹائیگر 3' کے لیے پھر سے اکٹھے

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'پارک میں ایک دن'۔

کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سینٹ پیٹرز برگ کی خوبصورتی اور موسم سے لطف اندوز ہوتی ہوئی کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

'ٹائیگر 3' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بولی وڈ اداکار سلمان خان بھی ان دنوں شوٹنگ کے لیے روس میں موجود ہیں۔

قبل ازیں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سلمان خان کو مداحوں کے ساتھ فلم کے سیٹ پر سیلفیز بنواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پہچانے نہیں جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی نمائش پر پاکستان میں پابندی

تصویر میں سلمان خان کے بھورے رنگ کے بال اور داڑھی کی وجہ سے وہ بہت مختلف نظر آرہے تھے۔

یاد رہے کہ فلم 'ایک تھا ٹائیگر' 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں سلمان اور کترینہ نے خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھایا تھا۔

اس فلم کا سیکوئل 'ٹائیگر زندہ ہے' 2017 میں ریلیز ہوا اور یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

اور اب یہ دونوں اداکار اس سیریز کی تیسری فلم 'ٹائیگر 3' میں اپنے ان ہی کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اس فلم اداکار عمران ہاشمی ولن کا کردار ادا کریں گے۔

فلم 'ٹائیگر 3' کب تک ریلیز ہوگی اس حوالے سے کسی حتمی تاخیر کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024